ایکنا نیوز، عربی 21 نیوز کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے شہید ہمام الحیہ، جو کہ حماس کے رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے تھے، کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کے ترحیمی اجتماع میں ترتیل کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کر رہے ہیں۔
ہمام الحیہ، جو حالیہ دنوں صہیونی حملے میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شہید ہوئے، نے یہ تلاوت اس وقت کی تھی جب شہید اسماعیل ہنیہ (سابق سربراہ دفترِ سیاسی حماس) کے اہلِ خانہ کے لیے تعزیتی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ صہیونی دشمن نے جولائی گزشتہ سال ایران میں ہنیہ کو شہید کر دیا تھا۔
اس تلاوت میں ہمام الحیہ نے سورۃ بقرہ کی آیات 154 تا 157 پڑھیں، جن میں شہداء کی عظمت اور صبر کرنے والوں کے لیے اللہ کی بشارت کا ذکر ہے۔
وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ، وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ، الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ
اس موقع پر ان کے والد خلیل الحیہ بھی موجود تھے۔
اسلامی تحریکِ مزاحمت (حماس) نے جمعہ کو اعلان کیا کہ خلیل الحیہ، جنہیں صہیونی حکومت نے اپنی پروپیگنڈا مہم میں ہدفِ ترور قرار دیا تھا، قطر میں حفاظتی انتظامات کے بعد اپنے بیٹے ہمام الحیہ سمیت دوحہ حملے کے دیگر شہداء کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ ہمام الحیہ منگل (18 ستمبر) کو تل ابیب کے ایک دہشت گردانہ فضائی حملے میں چار دیگر افراد کے ساتھ دوحہ میں شہید ہوئے۔/
4304958